Add To collaction

جو تخلیق


نعت


جو تخلیق عالم کا باعث بنی ہو
وہ ہستی حلیمہ کے گھر میں پلی ہو

اگر شاعری ہو تو یوں شاعری ہو
ثنائے خدا اور نعت نبیﷺ ہو

تمہاری بدولت بنے سارے عالم
تم ایسے نبیﷺ ہو تم ایسے نبیﷺ ہو

یقین ہے سرحشر وہ بخش دے گا
اگر شرم عصیاں سے گردن جھکی ہو

کتاب اور سنت کو اپناؤ لوگو
رسولﷺ خدا کے اگر امتی ہو

زباں وہ ہے جس پر ہو ذکر الٰہی
وہی دل ہے جس دل میں یاد نبی ہوں ﷺ

ہمہ وقت پیش نظر ہو مدینہ
الہٰی نگاہوں میں وہ روشنی ہو

یہ لگتا ہے اکثر مجھے اب بھی ساغر
صدائے اذان حرم ہو رہی ہو


منظور حسین خاں ساغر
لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا ®©

   16
3 Comments

Seyad faizul murad

16-Sep-2022 02:23 PM

وااہ وااہ بہت خوب

Reply

Maria akram khan

06-Aug-2022 02:16 AM

MASHA ALLAH buth khub❤️

Reply

Raziya bano

05-Aug-2022 08:17 PM

نائس

Reply